Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190133
Published : 22/10/2017 13:48

العبادی کا ریاض دورہ،سعودی اعلٰی حکام سے ملاقات

عراقی وزیراعظم کا سعودی عرب پہنچنے پر ملک سلمان بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کا «الدرعیہ»کے «العوجا»محل میں استقبال کیا۔
العبادی گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودیہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ریاض کے حاکم محمد بن عبدالرحمان سمیت دیگر اعلی حکام نے کیا۔
واضح رہے کہ یہ العبادی کا گذشتہ چند مہینوں کے دوران سعودیہ کا دوسرا دورہ ہے جو سعودی بادشاہ کی دعوت پر انجام پایا ہے۔
العبادی نے ایسے وقت میں سعودیہ کا دورہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن بھی اس ملک میں موجود ہیں۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ٹیلرسن سعودیہ اور عراق کے درمیان ہماھنگی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے سعودیہ کے دورے پر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق العبادی سعودیہ کے علاوہ مصر، ترکی اور اردن کا بھی دورہ کریں گے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20