Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190276
Published : 29/10/2017 18:46

ننھے برطانوی شہزادے کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے برطانوی شہزادہ جارج کو قتل کرنےکی دھمکی دی ہے۔


ولایت پورٹل:موصولہ اطلاعات کے شام اور عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے برطانوی شہزادہ جارج کو قتل  کرنےکی دھمکی دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو پیغام میں 4 سالہ برطانوی شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئس کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتهرین کا اکلوتا بیٹا جارج اپنے والد ولیم آف کیمبرج اور دادا ولی عہد چارلس کے بعد تیسرا ولی عہد ہے۔
برطانوی سائبر سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کا ایک خفیہ پیغام پکڑا ہے جسے اس نے سماجی رابطوں کی موبائل فون ایپلی کیشن ٹیلی گراف سے بھیجا تھا،داعش نے ننھے شہزادے کی تصویر کے ساتھ  انگریزی میں لکھا کہ:جلد اسکول جانا شروع کردیا۔اور عربی میں لکھا کہ: جب گولیوں کی گھن گرج میں جنگ ہوتی ہے تو ہمارے اندر بدلے کی آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ برطانوی سیکورٹی اداروں کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ داعش شہزادے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے برطانیہ میں دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں کے خدشے کا اظہار کیا تھا جس کے بعد سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17