Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190280
Published : 30/10/2017 6:50

ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی دسبترداری خوف کی علامت ہے:برطانوی پروفیسر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کی دھمکی اقوام عالم کی انفرادی واجتماعی فلاح کےساتھ ساتھ آزاد خیالی ،معاشی و فکر آزادی کو خطرے کی دہلیز پر کھڑا کرسکتی ہے۔


ولایت پورٹل:لندن میں قائم مشرق وسطٰی انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین اور پروفیسر نے کہا ہےکہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری سے اقوام عالم کی انفرادی واجتماعی فلاح خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
لندن میں قائم مشرق وسطٰی انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین وپروفیسر «آریشن ادیب مقدم» نے ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے خلاف عالمی رائے عامہ کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں برُی طرح ناکام ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی سلامتی کیلئے بین الاقوامی معاہدے اہمیت کے حامل ہیں اورامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کی دھمکی اقوام عالم کی انفرادی واجتماعی فلاح کےساتھ ساتھ آزاد خیالی ،معاشی و فکر آزادی کو خطرے کی دہلیز پر کھڑا کرسکتی ہے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15