Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190293
Published : 30/10/2017 18:35

علوی تعلیمات کے آئینہ میں حکام کی چاپلوسی

علوی تعلیمات اور آپ کی خالص حکمتیں نہ فقط امام علی علیہ السلام کی ظاہری زندگی بلکہ آپ کے بعد قیامت تک حیات طیبہ تک پہنچنےکا بہترین روڈ میپ ہیں۔


ولایت پورٹل:حضرت علی علیہ السلام شام سے لوٹتے وقت اپنے سپاہیوں کے ہمراہ شہر انبار تشریف لائے،اس علاقہ کے لوگ اپنے یہاں کی قدیم روایت کے پیش نظر حضرت کے انتظار میں کھڑے تھے،جیسے ہی حضرت ان کی طرف بڑھنے لگے تو اس علاقہ کے رؤسا،غریب اور امیر سب ایک ساتھ حضرت کی طرف اپنی سواریوں سے اتر کر دوڑنے لگے جب جناب امیر علیہ السلام نے ان کی اس حرکت کو دیکھا کہ جو روح اسلامی اور آزادی کے سراسر مخالف تھی،آپ کو بہت دکھ پہونچا،حضرت نے اس کام کی علت کو دریافت کیا کہ یہ کون سا کام تھا جو تم لوگ انجام دے رہے تھے،انھوں نے جواب دیا یہ ہمارے یہاں کی قدیم روایت ہے کہ جب کوئی امیر یا رئیس ہمارے علاقہ میں آتا ہے تو ہم اس کی تکریم و تجلیل کے لئے یہ فعل انجام دیتے ہیں،حضرت یہ سن کر خاموش نہیں ہوئے بلکہ آپ نے ارشاد فرمایا: :«وَ اللَّهِ مَا یَنْتَفِعُ بِهَذَا أُمَرَاؤُکُمْ وَ إِنَّکُمْ لَتَشُقُّونَ عَلَى أَنْفُسِکُمْ فِی دُنْیَاکُمْ وَ تَشْقَوْنَ بِهِ فِی آخِرَتِکُمْ وَ مَا أَخْسَرَ الْمَشَقَّهَ وَرَاءَهَا الْعِقَابُ وَ أَرْبَحَ الدَّعَهَ مَعَهَا الْأَمَانُ مِنَ النَّارِ»۔
ترجمہ:اللہ کی قسم! تمہارے امراء اورحکام کو اس کام سےکوئی فائدہ نہیں پہنچےگا جبکہ تم اس دنیا میں ایسےکاموں کے ذریعہ اپنے آپ کو زحمت میں ڈال دیتے ہو اورآخرت میں رنج والم سے دوچار ہوجاؤ گے اور کتنا نقصان دہ ہے وہ رنج والم کہ جس کے بعد عذاب ہو اورکتنا فائدہ مند ہے وہ سہولت اور آرام وسکون کہ جو جہنم کی آگ سے نجات کا باعث بنے۔
لہذا جناب امیر علیہ السلام کے کلام نورانی کے ذیل میں ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ ہمیں نہ تو خود حکام و امراء کی چاپلوسی کرنا چاہیئے اور دوسرے لوگوں کو امراء اور حکام کے سامنے تعظیم کرنے اور ان کی چاپلوسی سےمنع کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے نہ تو امیرکو کوئی فائدہ پہنچتا ہے اور نہ ہی کسانوں کو،یہ کام دنیا اور آخرت میں نقصان کا باعث بنتا ہے،اس کے بعد والی نسل پرمنفی اثرات پڑتے ہیں، آخرت میں انسان کی بدبختی کا باعث ہیں یہ غیرخدا کی تعظیم بنتی ہے،اس طرح کی تعظیم فقط اللہ تعالیٰ سےمختص ہے۔
علوی تعلیمات اور آپ کی خالص حکمتیں نہ فقط امام علی علیہ السلام کی ظاہری زندگی بلکہ آپ کے بعد قیامت تک حیات طیبہ تک پہنچنےکا بہترین روڈ میپ ہیں۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16