Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190295
Published : 30/10/2017 18:49

ایران میں کل سے ساتویں فضائیہ مشقوں کا آغاز

بریگیڈیر جنرل مسعود نے بتایا کہ فضائی مشقوں کے دوران، اینٹی ایئرکرافٹ رینج سے باہر انتہائی بلندی پر ہیلی بورن کی مشقیں کی جائیں گی جبکہ فضا سے زمین پر اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے بموں اور میزائیلوں ایکوریسی اور تخریبی طاقت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق کل بروز منگل سے فدایان حریم ولایت 2017 کے نام سے ایرانی فضائیہ کی ساتویں مشقیں مرکزی ایران میں شروع ہونے جارہی ہیں۔
فضائی مشقوں کے ترجمان برگیڈیر جنرل مسعود روز خوش نے بتایا ہے کہ دو روزہ فضائی مشقوں کے دوران درجنوں لڑاکا اور بمبار طیاروں کے علاوہ، ہلکے اور بھاری قسم کے ٹرانسپورٹ، ایندھن فراہم کرنے والے ہوائی جہاز نیز پائیلٹ اور بغیر پائیلٹ کے جاسوس طیارے حصہ لیں گے۔
بریگیڈیر جنرل مسعود نے بتایا کہ فضائی مشقوں کے دوران، اینٹی ایئرکرافٹ رینج سے باہر انتہائی بلندی پر ہیلی بورن کی مشقیں کی جائیں گی جبکہ فضا سے زمین پر اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے بموں اور میزائیلوں ایکوریسی اور تخریبی طاقت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فضائی مشقوں کے دوران فضائیہ کے جاسوس اور ڈرون طیارے علاقے کی صورت حال کے بارے میں انٹیلی جینس مشن بھی انجام دیں گے جن کی بنیاد پر فضائیہ کے لڑاکا، بمبار اور ٹرانسپورٹ طیاروں کو فوری اور بھرپور ردعمل کے لئے بھیجا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایرانی ماہرین کے تیار کردہ مختلف راڈاروں اور دفاع کے دوسرے الیکٹرانک آلات کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فضائی مشقوں کے دوران ملکی دفاعی صنعتوں اور تحقیقاتی اداروں کے تعاون سے تیار کئے جانے والے دفاعی نظام اور ترقی یافتہ ہتھیاروں کی بھی نمائش کی جائے گی۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16