Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190317
Published : 1/11/2017 8:18

ایران کا میزائیل سسٹم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے تشویش کا باعث:ہیدر نوئرٹ

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ :ہمارے تمام اتحادی ایران کی اس دھمکی کا مطلب سمجھتے ہیں اور انھیں اس کے بارے شدید نگرانی کا سامنا ہے۔


ولایت پورٹل:فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل جعفری کے بیان پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
یاد رہے کہ سردار جعفری نے شہر تہران میں منعقد ایک کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہمارے میزائیل 2000 کیلومیٹر تک کے ہدف کو اپنا نشانہ بنا سکتے ہیں،چونکہ رہبر انقلاب نے میزائیل کی حد 2000 کیلومیٹر ہی تعیین کی ہے۔
ہیدر نوئرٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا:کہ میں ایران کے سیاستمداروں یا کسی اور ملک کے سیاستدانوں کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی،لیکن جس چیز کے متعلق میں بات کرنا چاہتی ہوں وہ ایران کا میزائیل سسٹم ہے چونکہ ایران کا بالسٹیک میزائیل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے ایک بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ :ہمارے تمام اتحادی ایران کی اس دھمکی کا مطلب سمجھتے ہیں اور انھیں اس کے بارے شدید نگرانی کا سامنا ہے۔
ہیدر نوئرٹ نے یہ الزام بھی لگایا کہ ایران کے بالسٹیک میزائیل کافی عرصہ سے استعمال ہورہے ہیں اور مشرق وسطٰی میں جنگ کے شعلوں کو مزید ہوا دے رہے ہیں،اور اسی طرح ایران کا میزائیل سسٹم اقوام متحدہ کے قانون امنیت کے سراسر خلاف ہے لہذا ایران کو بین الاقوامی قوانین کی رعایت کرنی چاہیئے۔


فارس نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20