Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190318
Published : 1/11/2017 8:42

امریکہ ہی نے کرد رہنماؤں کو ریفرینڈم کے لئے اکسایا تھا:جنرل باقری

میجر جنرل باقری نے ایران کے خلاف استعمار و صہیونیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ:ایران نے ہر مشکل کا سامنا بڑے صبر اور شجاعت کے ساتھ کیا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہر مشکل کو مات دی ہے۔


ولایت پورٹل:ایران کے زمینی فوج کےرئیس میجر جنرل باقری نے ایران کے شہر ارومیہ میں منعقد ایک امنیتی کانفرنس کو خطاب کرتےہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ داعش شام و عراق میں اپنی آخری سانسیں گن رہی ہیں،اور امریکہ ہی نے کرد رہنماؤں کو ریفرنیڈم کے لئے اکسایا تھا۔
یاد رہے کہ کل شہر ارومیہ میں میجر جنرل باقری ایک کانفرنس کو خطاب کررہے تھے جس میں ایران کے دو صوبوں کے آئمہ جمعہ اور ملکی سیاست کی اہم شخصیات موجود تھیں۔
میجر جنرل باقری نے ایران کے خلاف استعمار و صہیونیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ:ایران نے ہر مشکل کا سامنا بڑے صبر اور شجاعت کے ساتھ کیا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہر مشکل کو مات دی ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ :جمہوری اسلامی ایران کے مد مقابل امریکہ کی ہر سازش ناکام رہی ہے اور اسے ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہوا ہے اور اللہ کے فضل سے ایرانی قوم ترقی کی طرف گامزن ہے۔
ٹی نیوز



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18