Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190319
Published : 1/11/2017 8:53

نیویارک کا ٹرک حادثہ یا دہشتگردی واردات

مین ہٹن میں ایک ٹرک ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق نیویارک کے اقتصادی مرکز مین ہیٹن میں ایک حملہ آور نے سائیکل ٹریک اور راہ گیروں پر ٹرک چڑھا دیا جس سے 8 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک بیلجیم کا شہری بھی شامل ہے،نیویارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 29 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرک تلے کچلے جانے والے بیشتر سائیکل سوار تھے،انہوں نے بتایا کہ حملہ آور شخص نے ٹرک سے ایک اسکول بس کو بھی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوئے جبکہ ٹرک ڈرائیور سے پیلیٹ گن اور ایک پینٹ بال گن بھی برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب امریکی ایجنسی ایف بی آئی اس واقعہ کو دہشتگردی کے طور پر دیکھ رہی ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14