Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190321
Published : 1/11/2017 17:17

علمائے اسلام کی عالمی مزاحمتی تحریک کے نام رہبر انقلاب کا پیغام

رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس کی زیادہ تر ذمہ داری اسلامی ممالک کے سربراہان پر عائد ہوتی ہے، فلسطین کی حمایت میں صہیونیوں کا مقابلہ کرنا ایک مقدس فریضہ ہے جس کی عاقبت نہایت ہی اچھی ہے، کیونکہ اس جدوجہد میں قطعی طور پر نصرت اور فتح ملے گی۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے علمائے اسلام کی مزاحمتی تحریک کے سربراہ کے نام پیغام میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مسلسل جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیت کے خلاف جدوجہد ایک مقدس فریضہ ہے جس کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا ضروری ہے۔
رہبر انقلاب نے علمائے اسلام کے مزاحمتی تحریک نامی اجلاس کے سربراہان کے نام پیغام میں کہا کہ کانفرنس میں موجود تمام حضار محترم پر درود و سلام ہو، مسئلہ فلسطین ناقابل فراموش ہے جس کی ذمہ داری تمام عالم اسلام پر عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھائیں۔
رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس کی زیادہ تر ذمہ داری اسلامی ممالک کے سربراہان پر عائد ہوتی ہے، فلسطین کی حمایت میں صہیونیوں  کا مقابلہ کرنا ایک مقدس فریضہ ہے جس کی عاقبت نہایت ہی اچھی ہے، کیونکہ اس جدوجہد میں قطعی طور پر نصرت اور فتح ملے گی۔
رہبر انقلاب نے کہا کہ آج کی یہ کانفرنس فلسطینیوں کی حق میں جدوجہد کا نہایت اچھا اقدام ہے۔

 tasneem


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16