Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190322
Published : 1/11/2017 17:26

اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات ہمارے میزائیلوں کی زد پر ہے:حزب اللہ

حزب اللہ کے نائب صدر نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین غاصب صہیونی حکومت سے آزاد کرائیں گے ہم فلسطینیوں کے ساتھ تھے،ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسلامی مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فلسطین کی فتح یقینی ہے اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات حزب اللہ کے میزائلوں کی زد پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ  دشمن کے مقابلے میں استقامت اور مزاحمت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی در حقیقت پورے خطہ اور مشرق وسطیٰ کی آزادی ہے۔
حزب اللہ کے نائب صدر نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین غاصب صہیونی حکومت سے آزاد کرائیں گے ہم فلسطینیوں کے ساتھ تھے،ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے،انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دہشت گردوں کو شکست کا سامنا ہے چونکہ امریکہ نے داعش اور دیگر دہشتگردوں کو فلسطین کی آزادی میں خلل ڈالنے کے لئے  ہی تشکیل دیا تھا۔

مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17