Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190328
Published : 2/11/2017 12:38

ہندوستان تھرمل پاور پلانٹ میں دھماکہ؛29 ہلاک 200 زخمی

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں واقع تھرمل پلانٹ کے 500 میگا واٹ تھرمل یونٹ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں کام کرنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی،واقعہ میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں رائے بریلی اور لکھنو کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔


ولایت پورٹل:میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے رائے بریلی میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) میں بوائیلر کے دھماکے سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں واقع تھرمل پلانٹ کے 500 میگا واٹ تھرمل یونٹ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں کام کرنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی،واقعہ میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں رائے بریلی اور لکھنو کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بوائلر کے ٹکڑے لگنے اور بھاپ سے لوگ بری طرح زخمی ہوئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ جس متاثرہ پارو پلانٹ میں ہوا اس کو لگے ابھی صرف 3 ماہ ہی ہوئے ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20