Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190329
Published : 2/11/2017 12:45

اسرائیل کو اپنے جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑے گا:سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔
سید حسن نصر اللہ نے غزہ میں 8 فلسطینی مجاہدوں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان، فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے حماس تنظیم کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ کو بھی 8 فلسطینی مجاہدین کے شہادت پر تعزیت پیش کی۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیموں کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کے بھیانک جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14