Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190331
Published : 2/11/2017 14:51

پیغمبر اکرم(ص) اور آئمہ ہدی کی دعائیں زائرین حسین(ع) کے ساتھ

اے معاویہ کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ خداوند عالم تمہیں ان لوگوں کے ساتھ دیکھے کہ جن کے حق میں رسول خدا(ص) و علی و فاطمہ(سلام اللہ علیہما) نے دعا فرمائی ہے۔


ولایت پورٹل:معاویہ بن وہب صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ امام علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا:قَالَ لِی یَا مُعَاوِیَةُ لَا تَدَعْ زِیَارَةَ قَبْرِ الْحُسَیْنِ (ع) لِخَوْفٍ فَإِنَّ مَنْ تَرَکَ زِیَارَتَهُ رَأَى مِنَ الْحَسْرَةِ مَا یَتَمَنَّى أَنَّ قَبْرَهُ کَانَ عِنْدَهُ أَمَا تُحِبُّ أَنْ یَرَى اللَّهُ شَخْصَکَ وَ سَوَادَکَ فِیمَنْ یَدْعُو لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ص وَ عَلِیٌّ وَ فَاطِمَةُ وَ الْأَئِمَّةُ(ع)۔(کامل الزیارات،ص116)
اے معاویہ! خوف و وحشت کے سبب حضرت امام حسین علیہ السلام کی روضہ کی زیارت کو ترک نہ کرنا چونکہ جو حضرت کی زیارت کو چھوڑے گا وہ ایسی حسرت کرے گا اور  یہ آرزو کرے گا  اے کاش! حضرت کا روضہ اس کے بالکل نزدیک ہو تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ آپ کی زیارت کرسکے۔
اے معاویہ کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ خداوند عالم تمہیں ان لوگوں کے ساتھ دیکھے کہ جن کے حق میں رسول خدا(ص) و علی و فاطمہ(سلام اللہ علیہما) نے دعا فرمائی ہے۔
اور اسی طرح ایک دوسری حدیث میں ارشاد ہوتا ہے: عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَیْرَ قَذَفَ فِی قَلْبِهِ حُبَّ الْحُسَیْنِ (ع) وَ حُبَّ زِیَارَتِهِ وَ مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ السُّوءَ قَذَفَ فِی قَلْبِهِ بُغْضَ الْحُسَیْنِ (ع) وَ بُغْضَ زِیَارَتِهِ۔(وسائل الشیعة،ج‏14 ،ص496)   
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے :خداوند عالم جس شخص کو خیر اور بھلائی پہونچانے کا ارادہ کرلیتا ہے تو اس کے دل میں امام حسین(ع) کی محبت اور آپ کے روضہ اقدس کی زیارت کا شوق و محبت ڈال دیتا ہے اور جس شخص کو بدبخت و بدنصیب بنانا چاہتا ہے تو اس کے دل میں امام حسین(ع) اور آپ کے روضہ اقدس کی زیارت کی نسبت عداوت و بغض ڈال دیتا ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20