Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190332
Published : 2/11/2017 14:36

اے کاش میں بھی زائرین اربعین کے ہمراہ قافلہ عشق میں شامل ہوسکتا:رہبر انقلاب

آپ نے اپنے شاگردوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:کہ یہ معنوی فرصت اور اہل بیت رسول(ص) سے زیارت کی وساطت سے اظہار عشق،صرف مکتب تشیع کے امتیازات میں سے ہے،اور پوری دنیا سے آئے ہوئے شیعیوں کا اس پیدل مارچ میں شرک ہونا مکتب اہل بیت(ع) کی جلوہ نمائیوں میں سے ایک ہے۔


ولایت پورٹل:رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اپنے خارج فقہ کے درس میں کہا:اربعین کی یہ تحریک عظیم،بے نظیر اور بے مثال ہے جو دنیا میں کہیں اور نظر نہیں آتی،اربعین،عشق و ایمان  اور عقلانیت و عطوفت کا ایک حسین امتزاج ہے کہ جو مکتب اہلبیت(ع) کے علاوہ کہیں اور نظر نہیں آئے گا،اور لوگوں کا پوری دنیا کے اطراف و اکناف سے اس خاص وقت میں کربلا حاضر ہونا یقیناً شعائر الہی میں سے ایک ہے۔
رہبر انقلاب نے عراق کے غیور لوگوں کی محبت اور زائرین کے لئے ان کی مہمان نوازی  و ہمدردی کی قدردانی کرتے ہوئے ان لوگوں کو نصیحت فرمائی کہ جو اس عظیم تحریک میں شریک ہیں کہ وہ اس فرصت کو اپنے لئے غنیمت شمار کریں۔ہم تو دور سے ہی زائرین اربعین کو دیکھ کر رشک کرتے ہیں اور یہ ارزو کرتے ہیں کہ اے کاش ہم بھی آپ لوگوں کے ساتھ اس قافلہ عشق کا حصہ ہوتے۔
آپ نے اپنے شاگردوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:کہ یہ معنوی فرصت اور اہل بیت رسول(ص) سے زیارت کی وساطت سے اظہار عشق،صرف مکتب تشیع کے امتیازات میں سے ہے،اور پوری دنیا سے آئے ہوئے شیعیوں کا اس پیدل مارچ میں شرک ہونا مکتب اہل بیت(ع) کی جلوہ نمائیوں میں سے ایک ہے۔
آپ نے اربعین حسینی پر کربلا پہونچنے والے زائرین کو نصیحت فرمائی کہ:تمام لوگ عراق کے قوانین و ضوابط کی رعایت کریں تاکہ حرج و مرج پیدا نہ ہونے پائے۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18