Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190354
Published : 5/11/2017 9:23

جنوبی کوریا کے لوگوں کی فریاد؛ٹرمپ واپس جاؤ؛ہم جنگ نہیں چاہتے

احتجاج کرنے والوں کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز تھے جن پر لکھا تھا:نہ ٹرمپ نہ جنگ،جبکہ بعض پوسٹر پر ٹرمپ کو نازی یونیفارم میں دکھایا گیا ہے کہ جو دنیا میں جنگ طلبی کی علامت ہے،چونکہ ہٹلر کے بعد سے نازی یونیفارم جنگ طلبی کی علامت بن چکی ہے۔


ولایت پورٹل:واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ منگل کو جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے جبکہ شہر سؤل میں امریکی سفاتخانہ کے سامنے ہزاروں لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیکر اپنے ملک میں ٹرمپ کے دورہ کی مخالفت کی ہے۔
یاد رہے کہ 4 نومبر سے ٹرمپ مشرقی ایشیاء کے 12 روزہ دورہ پر چین،جاپان اور جنوبی کوریا وغیرہ کے دورہ پر نکلے ہیں،ٹرمپ کے اس علاقہ میں آنے سے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
احتجاج کرنے والوں کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز تھے جن پر لکھا تھا:نہ ٹرمپ نہ جنگ،جبکہ بعض پوسٹر پر ٹرمپ کو نازی یونیفارم میں دکھایا گیا ہے کہ جو دنیا میں جنگ طلبی کی علامت ہے،چونکہ ہٹلر کے بعد سے نازی یونیفارم جنگ طلبی کی علامت بن چکی ہے۔
جنوبی کوریا کے لوگ اپنے اس احتجاج سے دنیا والوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم لوگ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ نہایت صلح و امن کے خواہاں ہیں لیکن یہ ٹرمپ ہے کہ جو ہم لوگوں کو امن سے نہیں رہنے دیتا۔

العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17