Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190364
Published : 6/11/2017 7:3

رہبر انقلاب کے ہاتھوں ایرانی فوج کے اعلٰی عہدوں پر کچھ نئی تقرریاں

رہبرانقلاب اسلامی نے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے تقرری کے حکم نامہ میں فرمایا ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی کارکردگی اور مستعدی میں اضافہ ہی محوری ضرورتوں کو پورا کرسکتاہے اور ہم توقع کرتے ہيں کہ آپ فوج میں ہم آہنگی اور نظم و ضبط پہلے سے بھی زیادہ مستحکم کریں گے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے الگ الگ حکمنامے میں بریگيڈیئر جنرل محمد حسین دادرس کو فوج کا نائب سربراہ اور ايڈمرل حبیب اللہ سیاری کو فوج میں کوآرڈینیشن کے شعبہ کا سربراہ جبکہ ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
فوج کے نائب سربراہ بریگيڈیر جنرل محمد حسین دادرس کو اس عہدے پر مقرر کرنے کے اپنے حکمنامے میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آپ سے امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی انٹیلیجنس اور آپریشنل توانائیوں میں اضافہ اور فوجی جوانوں کی معاشی مشکلات کو برطرف کریں گے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے تقرری کے حکم نامہ میں فرمایا ہے کہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی کارکردگی اور مستعدی میں اضافہ ہی محوری ضرورتوں کو پورا کرسکتاہے اور ہم توقع کرتے ہيں کہ آپ فوج میں ہم آہنگی اور نظم و ضبط پہلے سے بھی زیادہ مستحکم کریں گے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کے حکمنامہ میں فرمایا کہ امید ہے کہ پختہ عزم اور فوج کی توانائیوں سے استفادہ  کرنے کے لئے بہترین اہتمام کے ساتھ فوج اور بحریہ کی صلاحیتوں میں اور بھی زیادہ اضافہ کریں گے۔


پارس


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15