Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190374
Published : 6/11/2017 18:43

فلسطین و مقامت کی حمایت میں یمنی قوم کا عظیم احتجاج

مرکزی انقلابی کمیٹی کے رئیس نے کہا:کہ آج کا عظیم احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ مسئلہ فلسطین ابھی بھی یمنی قوم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور انھوں نے سعودی اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ:یمن کے زمینی ہوائی اور دریائی راستے بند کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے اسرائیل نے غزہ پٹی کو محصور کررکھا ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق یمنی قوم نے ایک بار پھر فلسطنیوں کی حمایت اور مسجد اقصٰی کی بازیابی کے لئے سڑکوں پر آکر پرزور احتجاج کیا یہاں تک کہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے صنعا کی فضا میں گونجنے لگےاور ساتھ ہی فلسطین کے مظلوم عوام سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا
اس احتجاج میں شریک لوگوں نے پورے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ جب تک فلسطینی قوم اپنے جملہ حقوق کو حاصل نہیں کرے گی اس  وقت تک فلسطین کا کا بحران ختم نہیں ہوسکتا۔
یاد رہے کہ آج کے اس عظیم الشان احتجاج میں مرکزی انقلابی کمیٹی کے رئیس محمد علی حوثی بھی شریک ہوئے اور انھوں نے حاضرین کو خطاب کیا۔
مرکزی انقلابی کمیٹی کے رئیس نے کہا:کہ آج کا عظیم احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ مسئلہ فلسطین ابھی بھی یمنی قوم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور انھوں نے سعودی اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ:یمن کے زمینی ہوائی اور دریائی راستے بند کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے اسرائیل نے غزہ پٹی کو  محصور کررکھا ہے۔
حوثی نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ:ہمیں کسی ملک کی سرپرستی کی ضرورت نہیں ہے اور ہم ہرگز سعودی اتحاد کے سامنے نہیں جھکیں گے۔


alalam


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18