Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190375
Published : 7/11/2017 6:52

سعودی حکام اپنے کو اپنے ہی کھودے ہوئے گھڑے میں نہ گرائیں:ولایتی

انھوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ عربی اسلامی ممالک کے خلاف سعودی عرب کی سازشیں کسی بھی صورت صحیح نہیں ہیں لہذا ہم انھیں یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور صرف اپنے ملک کی ترقی اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کی فکر کریں اور دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت نہ کریں۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے وزیر اعظم عماد خمیس سے ملاقات کے بعد اخبار رپوٹرس کو دیئے ایک انٹریو میں کہا کہ سعودی عرب ہر روز دنیائے اسلام اور دنیائے عرب میں نئے فتنے پیدا کردیتا ہے اسی وجہ سے ہرروز سعودی عرب کا وقار دنیا کی نظروں میں گرتا جارہا ہے۔
انھوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ عربی اسلامی ممالک کے خلاف سعودی عرب کی سازشیں کسی بھی صورت صحیح نہیں ہیں لہذا ہم انھیں یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور صرف اپنے ملک کی ترقی اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کی فکر کریں اور دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت نہ کریں۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11