Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190383
Published : 8/11/2017 8:6

اربعین کا پیدل مارچ پیروان اہلبیت(ع) کے شکوہ و جلال کا مظہر ہے:رہبر انقلاب

الحمد للہ تمام دنیا سے آئے ہوئے دسیوں لاکھ زائرین اس راہ میں مشغول سفر ہیں،اگرچہ اربعین کے موقع پر ہمیشہ ہی سے زائرین کربلا پاپیادہ جاتے رہے ہیں لیکن ان حالیہ برسوں میں یہ عظیم مارچ شیعیان و پیروان اہل بیت(ع( کی عظمت،شکوہ و جلال کا سمبل و مظہر بن چکا ہے چنانچہ خداوندعالم نے اس عظیم مناسبت کو ہمارے نصیب میں لکھا ہے لہذا ہمیں اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔


ولایت پورٹل:رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے دفتر کے شعبہ اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب نے کل 7 نومبر کے اپنے خارج فقہ کے درس میں اربعین کے پیدل مارچ کے متعلق فرمایا:کہ خوش نصیب ہیں وہ افراد کہ جو کربلا کی جانب پیدل مارچ کررہےہیں اور روز اربعین امام حسین(ع) کے حضور شرفیاب ہوکر اربعین کی عالی مفاہیم پر مشتمل زیارت کو خود سرکار سید الشہداء(ع) سے خطاب کرکے پڑھیں گے۔
ہم بھی یہاں دور سے حسرت و اشتیاق کے عالم میں ان اٹھتے ہوئے قدموں کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
رہبر انقلاب نے اپنے بیان میں فرمایا:الحمد للہ تمام دنیا سے آئے ہوئے دسیوں لاکھ زائرین اس راہ میں مشغول سفر ہیں،اگرچہ اربعین کے موقع پر ہمیشہ ہی سے زائرین کربلا پاپیادہ جاتے رہے ہیں لیکن ان حالیہ برسوں میں یہ عظیم مارچ شیعیان و پیروان اہل بیت(ع( کی عظمت،شکوہ و جلال کا سمبل و مظہر بن چکا ہے چنانچہ خداوندعالم نے اس عظیم مناسبت کو ہمارے نصیب میں لکھا ہے لہذا ہمیں اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20