Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190391
Published : 8/11/2017 18:52

خالص دودھ تندرست رہنے کی سب سے اچھی غذا

محققین کا کہنا ہے کہ خالص دودھ استعمال کرنے والے لوگ زیادہ صحت مند اور تندرست زندگی گزارتے ہیں، اس کے علاوہ خالص دودھ پینے والے کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

ولایت پورٹل:برطانیہ کی نیوکاسل یونیورسٹی میں محققین نے انسان کی صحت مند زندگی کے حوالے سےمختلف پہلوؤں کاجائزہ لیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ توانا اور تندرست زندگی کا راز خالص دودھ میں مضمر ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ایسی بھینسیں یا بکریاں جنہیں دیسی چارے پر پالاجائے ان کا دودھ فارم میں پالی جانے والی بھینسوں اور بکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے،دیسی چارے پر پلنے والی بھینس کے دودھ میں عام بھینس کی نسبت50 فیصدزیادہ غذائیت ہوتی ہے جب کہ ان میں وٹامنز کی مقدار اور دیگر خصوصیات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ خالص دودھ استعمال کرنے والے لوگ زیادہ صحت مند اور تندرست زندگی گزارتے ہیں، اس کے علاوہ خالص دودھ پینے والے کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ دودھ میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں، مسوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اعتماد


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16