Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190408
Published : 11/11/2017 19:3

دہشتگردوں کے تمام حربے ناکام؛الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوگا:عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم نے کہا:اگرچہ ہم داعشی دہشتگردوں کے منحوس وجود سے اس روئے زمین کو پاک کردیں گے لیکن فکر داعش موجود ہے لہذا پورے علاقہ کو مل کر اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔


ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق ابھی کچھ دیر پہلے عراق کے وزیر اعظم صوبہ کربلائے معلٰی میں ایک کانفرنس کو خطاب کررہے تھے جس میں انھوں نے بیان کیا اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کروڑوں لوگوں کا اجتماع امن و خیر سے اپنے اتمام تک پہونچا جب کے دہشتگروں کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں جو اللہ کے فضل سے ناکام ہوئیں۔
انھوں نے بیان کیا:سکیورٹی اہلکاروں نے زائرین اربعین کے امن کو بحال کرنے میں بھرپور تعاون کیا،اور اسی طرح الجزیرہ اور الفرات کے علاقوں کو دہشتگردوں کے ناپاک وجود سے صاف کرنے کا پروگرام شام کی سرحد تک جاری رہے گا۔
اگرچہ ہم داعشی دہشتگردوں کے منحوس وجود سے اس روئے زمین کو پاک کردیں گے لیکن فکر داعش موجود ہے لہذا پورے علاقہ کو مل کر اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
حیدر العبادی نے اس امر کی جانب کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگا، کہا:عراقی رضا کار،فوج اور پولیس سیاسی و قومی مسائل یا الیکشن میں کامیابی کے لئے نہیں بلکہ اپنے وطن کی خاطر لڑرہے ہیں۔

العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17