Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190415
Published : 12/11/2017 17:9

کیسے کریں شریک حیات کی بد گمانی کا علاج؟

مرد حضرات کو ایک بات خصوصی طور پر یاد رکھنی چاہیئے کہ خواتین چونکہ زیادہ لطیف و حساس ہوتی ہیں وہ جلد ہی زندگی کی مشکلات کے سامنے سپر انداختہ ہوجاتی ہیں انھیں ایسے لمحات میں تسلی اور دلجوئی کو ضرورت پڑتی ہے اور جب آپ ایسے مواقع پر ان کے ساتھ تعاون کریں گے تو اعتماد خود بخود بڑھ جائے گا۔


ولایت پورٹل:قارئین کرام!شک اور بد اعتمادی ایک ایسی لعنت ہے کہ جس کے سبب بہت سے لوگوں کی زندگی خراب ہوجاتی ہے اور اگر یہ مہلک بیماری کسی گھر میں داخل ہوجائے تو اب اسے جہنم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا چونکہ شریک حیات کے تئیں عدم اطمئنان اور شک یعنی مشترکہ زندگی میں زلزلہ،لہذا میاں اور بیوی کو ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیئے،ایک دوسرے کے اعتماد کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔اور اس کے لئے الفاظ کی دنیا سے باہر آنا ہوگا اور میدان عمل میں قدم رکھنا ہوگا،اور جو چیز آپ کے شریک حیات(میاں یا بیوی) کی نظروں میں اہمیت رکھتی ہو اسے انجام دیں،ایک دوسرے سے کبھی جھوٹ نہ بولیں،صدق کلامی اور وعدہ وفائی کرنا مشترکہ زندگی کو خطرات سے بچانے کا ایک ہنر ہے،لہذا ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ اپنے کئے وعدوں پر ضرور عمل کریں،رات کو جلدی گھر لوٹ کر جائیں،بدظنی سے بچیں بلکہ ایک دوسرے کی نسبت حسن ظن رکھیں،ایک دوسرے پر اعتماد کریں چونکہ زندگی یعنی اعتماد،بھروسہ اور جب بھروسہ ہی ٹوٹ جائے تو پھر حیات میں کیا لطف رہے گا۔
مرد حضرات کو ایک بات خصوصی طور پر یاد رکھنی چاہیئے کہ خواتین چونکہ زیادہ لطیف و حساس ہوتی ہیں وہ جلد ہی زندگی کی مشکلات کے سامنے سپر انداختہ ہوجاتی ہیں انھیں ایسے لمحات میں تسلی اور دلجوئی کو ضرورت پڑتی ہے اور جب آپ ایسے مواقع پر ان کے ساتھ تعاون کریں گے تو اعتماد خود بخود بڑھ جائے گا۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18