Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 190419
Published : 13/11/2017 15:39

سعودی کیطرف سے حریری کے بعد اب فلسطینی صدر پر بھی استعفٰی کا دباؤ

سعودی حکام نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر بھی استعفٰی کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔


ولایت پورٹل:ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو چند روز قبل سعودی عرب کے نائب ولی عہد کے دفتر نے فوری طور پر ریاض بلا کر کہا تھا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبول کر لیں،بصورت دیگر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے محمود عباس پر زور دیا تھا کہ وہ ایران اور حزب اللہ سے دوری اختیار کریں،اسرائیلی اخبار کے مطابق سعودی حکام نے حماس کے رہنما صالح العاروری کے حالیہ دورہ تہران اور ایرانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے نئے روڈ میپ کی تیاری میں مصروف ہیں جس کا مقصد دو ریاستی حل کے منصوبے کو عملی شکل دینا ہے۔

سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16