Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191301
Published : 3/1/2018 5:29

پاکستان بھر میں امریکہ کے خلاف مظاہرے؛امریکی پرچم نذر آتش

پاکستان کے خلاف ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کے خلاف پورے ملک میں امریکہ کے خلاف مظاہرے ہوئے اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا گیا۔


ولایت پورٹل:امریکی صدر نے نئے سال کے آغاز میں پاکستان کے خلاف اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ ہم بلاوجہ اس ملک کی مدد کرتے آئے ہیں جبکہ یہ دہشتگردوں کا مرکز اور ان کی پناہ گاہ ہے  اور افغانستان میں ناامنی اسی کی وجہ سے ہورہی ہے ، ہم نے  کروڑوں ڈالر پاکستان کو دے کر ذائع کیے ہیں ، ٹرمپ کے اس بیان کو لے کر پاکستان کے ہر حلقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور کل عوام نے سڑکوں پر آکر امریکہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے  اس ملک کے پرچم کو نذر آتش کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ہماری توہین ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ امریکہ کے ساتھ اپنے روابط پر نظر ثانی کرے، ادھر پاکستان کی قومی سلامتی کونسل نے بھی ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا  جس میں ٹرمپ کے اس بیان  اور امریکہ کے ساتھ سیاسی روبط کے سلسلہ میں غور خوض کیا گیا اس کے بعد اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا، قابل ذکر ہے کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد ٹرمپ کے کل پھر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں  لیکن وہ ان دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے جو ہر روز ہمارے شہریوں کو قتل کرتے ہیں  اور ہمارے ساتھ جنگ کرتے ہیں  لہذا اب ہم اپنی سیاست بدلیں گے اور ایسے ملک کے ساتھ کسی بھی طرح کا تعاون نہیں کریں گے  دہشگردوں اور مسلح افراد کو پناہ دےگا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26