Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191303
Published : 3/1/2018 8:38

دشمن کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے:تحریک آزادی فلسطین

فلسطین کی تحریک آزادی الفتح نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے صیہونیوں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے۔


ولایت پورٹل:فلسطین کی تحریک آزادی  الفتح نے صیہونیوں کی ساتھ مقابلہ کرنے کے اپنے محکم ارادے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی سیاسی تنظمیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلۂ فلسطین کو عالمی سطح پر اٹھائیں، المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق الفتح کے ترجمان  نے منگل کی شام کو اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ  ہم نے امریکہ کی چودراہٹ کو نہ مانتے ہوئے صیہونی دشمن سے مقابلہ کرنے کا ارادہ کرلیا ہے  انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد فلسطین  میں  ایسا اتحاد قائم کرنا ہے جس کا مرکز تحریک آزادی فلسطین ہو، سیاسی  رسا کشی کے مراحل ختم ہوچکے ہیں   اب ہمیں فلسطین کے ارمانوں کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے کی ضرورت ہے  قابل ذکر ہے کہ اسی سلسلہ میں حماس کے سیاسی ترجمان اسماعیل حنیہ نے بھی  فلسطین کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کی سیاست  کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ ہم ہر طرح سے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19