Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191308
Published : 3/1/2018 16:6

واشنگٹن اور اسلام آباد کا تعاون تقریباً ختم ہوگیا : دستگیرخان

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا: واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعاون تقریباً ختم ہوچکا ہے؛ ملک کے اندر امریکی فوجی آپریشن کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ولایت پورٹل: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیرخان نے کہا: واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعاون تقریباً ختم ہوچکا ہے؛ ملک کے اندر امریکی فوجی آپریشن کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ڈیلی پریس کی رپورٹ کے مطابق دستگیرخان نے تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون ختم ہوگیا ہے لیکن امریکہ ابھی دس عرب ڈالر پاکستان کا مقروض ہے۔ امریکہ مالی امداد روک کر پاکستان پر غالب نہیں آسکتا۔ دستگیرخان نے مزید کہا: اگر امریکہ کے پاس پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی کچھ انفارمیشن ہے تو ہمارے حوالہ کرے تاکہ ہم ان کے خلاف قدم اٹھا سکیں لیکن ایکطرفہ فوجی آپریشن قابل قبول نہیں ہے۔ وزیر دفاع نے آخر میں کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ تعاون امریکہ کے حق میں ہے جس کے مثبت نتائج بھی واشنگٹن کے لئے واضح ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14