Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191312
Published : 3/1/2018 16:51

قدس بکاؤ نہیں ہے؛ امریکہ بلیک میل کر رہا ہے : حماس

امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ فلسطینی خودحکومتی تنظیم کو واشنگٹن کی جانب سے ملنے والی مدد بند کردی جائے گی۔

ولایت پورٹل: تحریک حماس نے ٹرمپ کی اس دھمکی کو سیاسی بلیک میل قرار دیا جس میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرہ کے لئے آمادہ نہ ہونے کی صورت میں فلسطینی خود حکومتی تنظیم کو ملنے والی مدد بند کردی جائے گی۔ اس تنظیم کے سربارہ محمود عباس نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدس بکاؤ نہیں ہے۔
امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ فلسطینی خودحکومتی تنظیم کو ملنے والی مدد بند کردی جائےگی؛ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیچ پر لکھا: فقط پاکستان ہی ہم سے بلا معاوضہ عربوں ڈالر دریافت نہیں کر رہا ہے بلکہ ایسے متعدد ممالک ہیں، مثال کے طور پر ہم سالانہ سیکڑوں ملیون ڈالر فلسطینیوں کو ادا کرتے ہیں، لیکن وہ ہمارے قدردان نہیں ہیں۔
امریکی صدر نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان عدم مصالحت کا بہانہ بناتے ہوئے لکھا: ہم نے مذاکرات کے سب سے اہم حصّے، قدس کو مزاکرات کی میز سے الگ کردیا لیکن اسرائیل کو اس کی قیمت چکانا پڑی، فلسطینی اب مذاکرات کو جاری نہیں رکھنا چاہتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20