Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191316
Published : 3/1/2018 17:32

القدس العربی روزنامہ نے کیا پردہ فاش:

میڈیا پر قابض ہونا چاہتے ہیں سعودی ولیعہد

القدس العربی روزنامہ نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے کرتوتوں س پردہ اٹھاتے ہوئے کہا: سعودی ولیعہد اپنی قدرت و اختیار کے دائرہ کو وسیع تر کرنے کے لئے میڈیا پا قابض ہونا چاہتے ہیں۔

ولایت پورٹل: القدس العربی روزنامہ نے لکھا: ایم بی سی میڈیا گروپ اور العربیہ چینل مکمل طور پر ترکی الدخیل اور ناصر بن حزام کے ذریعہ کنٹرول ہوتے ہیں جو دونوں ہی محمد بن سلمان کے مہرے ہیں۔ اس روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق بڑی حد تک یہ امکان پایا جاتا ہے کہ ایم بی سی گروپ میں مشغول غیر ملکی صحافیوں اور ذمہ دار افراد کو معزول کرکے ان کی جگہ پر سعودی شہریت کے حامل نئے افراد کو قرار دیا جائے۔
ایم بی سی گروپ کے مالک الولید الابراہیم نے ریاض شہر کے رٹز کارلٹون ہوٹل میں گرفتار ہونے کے بعد یہ اظہار کیا ہے کہ وہ ایم بی سی گروپ اور اپنا دیگر تمام اثاثہ دینے کو تیار ہے تاکہ اسے آزاد کردیا جائے۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کرپش کے خلاف نام نہاد مہم میں بعض سعودی شہزادوں، تاجروں اور وزرا پر مشتمل تقریباً دو سو افراد کو گرفتار کرکے ریاض کے عالیشان ہوٹل رٹز کارلٹون میں رکھا ہوا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں آزاد ہونے کے لئے اپنے عربوں کے اثاثہ میں سے ایک حصہ سعودی حکومت کو دینا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19