Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191323
Published : 3/1/2018 22:52

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے دیا ہیلی کے ایران مخالف بیان کا دلچسپ جواب

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیکی ہیلی کے ایران مخالف بیان پر ردعمل دکھاتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا کہ پُر امن مظاہرین کو ڈرا دھمکا کر چپ کرانے کا امریکہ کے پاس اچھا تجربہ ہے، اسے چاہئے کہ وہ اپنا تجربہ دنیا کے ساتھ شیئر کرے!


ولایت پورٹل: روسی این ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ماریا زاخارووا نے سلامتی کونسل میں نیکی ہیلی کے ایران مخالف بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا: اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکا کی ٹیم کے پاس عالمی معاشرہ کو بتانے کے لئے بہت سی باتیں ہیں؛ مثال کے طور پر اقوام متحدہ میں امریکہ کی دائمی مندوب نیکی ہیلی اپنے ملک میں پُر امن مظاہرہ کرنے والوں کو ڈرانے دھمکانے، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کا تجریہ بیان کرسکتی ہے! 
وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا: نیکی ہیلی دیگر تفصیلات بھی بیان کرسکتی ہے؛ جیسے مظاہرین کی اجتماعی گرفتاریاں کیسے کی گئیں؟! اور وال اسٹریٹ تحریک اور فرگسن مظاہرین پر کس طرح تشدد کیا گیا؟!!
قابل ذکر ہے کہ وال اسٹریٹ تحریک، امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام اور معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف چلنے والی ایک عوامی تحریک تھی کہ جب ۲۰۱۱ میں لاکھوں لوگ حکومت کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آئے تھے۔ امریکی پولیس نے اس تحریک کے ہزاروں ممبران کو گرفتار کرکے سرمایہ داری نظام سے ناراض معترضین کی آواز کو دبا دیا تھا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق نیکی ہیلی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی ایک پریس کانفرنس میں ایران کے بعض شہروں میں ہو رہے اعتراضات کی حمایت کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم ۔ ایرنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20