Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191327
Published : 4/1/2018 9:0

اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان دم توڑتی تعاون کی فضا؛ امریکہ ابھی بھی 10ارب ڈالر کا ہمارا مقروض: پاکستانی وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعاون کی فضا تقرباً ختم ہوچکی ہے لہذا اب ہم اپنے ملک میں امریکہ کو کسی بھی طرح کی فوجی کاروائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان  نے کہاہے کہ اسلام آباد اور وشنگٹن کے درمیان مفاہمت تقریبا دم توڑ چکی ہے لہذا اب انھیں ہمارے ملک میں کسی بھی طرح کی فوجی کاروائی کی اجازت نہیں ہے ، انھوں نے  پاکستان کی مسلح تنظیموں پر یکطرفہ امریکی حملوں کے سلسلہ میں واشنگٹن کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے پاس پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں  معلومات ہیں تو وہ ہمیں بتائے  ہم خود کاروئی کریں گے لیکن اس کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ حملہ کرے،خان نے مزید کہا ہے کہ امریکہ مالی امداد بند کر کے ہمارے اوپر مسلط نہیں ہوسکتا ہے ، وہ اب بھی دس ارب ڈالر کا ہمارا مقروض ہے،تاہم ہمارا مقصد امریکہ کو جواب دینا نہیں ہے  لیکن اس کو چاہیے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے تجربو ں سے استفادہ کرے ،موجود صورت حال میں یہ اس کے لیے بہت بہتر ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20