Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191332
Published : 4/1/2018 15:58

ایک خط کے ذریعہ

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے جنرل سکریٹری پر ایران کا اعتراض؛ وجہ امریکی مداخلت

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے جنرل سکریٹری کو ایک اعتراضی خط لکھ کر ایران کے داخلی امور میں امریکا کی بے شرمانہ مداخلت کو عالمی حقوق اور اقوام متحدہ کے اہداف و اصول کے خلاف بتایا۔

ولایت پورٹل: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دائمی مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط لکھ کر ایران کے داخلی امور میں امریکا کی مداخلت اور تخریبی کاموں کی حمایت پر اعتراض کیا۔
خوشرو نے لکھا ہے کہ اپنے ملک کے دستور العمل کے مطابق امریکا کی دخالت پسند سیاست کے بارے میں اپنے سابقہ خط کا ذکر کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں سے ایران کے داخلی امور میں حکومت امریکہ کی جانب سے وسیع پیمانہ پر کی گئی امریکی کوششوں کی طرف آپ کی توجہ کو مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ امریکا نے ۱۹۵۳ میں ایران کی ثقافتی، معاشرتی اور سیاسی فضا کو مکدر کرنے کے لئے ایرانی عوام کے ذریعہ منتخب وزیر اعظم کے خلاف فوجی بغاوت کراکے جو ایران میں مداخلت کا سلسلہ شروع کیا تھا وہ چند دہائیوں سے اب تک جاری ہے۔ اور ریاستہائے متحدہ امریکا کی نئی حکومت تو عالمی روابط کی ترقی و بہتری پر حاکم بین الاقوامی اصول، قوانین اور حقوق کو نقض کرنے میں کسی حد و مرز کی قائل ہی نہیں ہے۔
غلامعلی خوشرو نے تاکید کی کہ گزشتہ چند دنوں سے امریکی حکومت نے امریکی صدر کے اشارہ پر ایران کے داخلی امور میں دخالت کو بے شرمی کی حد تک بڑھا دیا ہے۔ اس خط میں امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ذکر کیا گیا ہے کہ امریکا کی موجودہ حکومت بے بنیاد بیان جاری کرکے ایرانی عوام کی توہین کر رہی ہے اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی اس کھلی دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کا وہ پہلی بھی اظہار کر چکی ہے جیسا کہ ٹرمپ نے ایرانی عام شہریوں کے امریکا میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔
خوشرو نے آخر میں تاکید کی کہ اعتراض کرنے کا حق اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں تسلیم اور تضمین کیا گیا ہے؛ اور اسی قانون کے تحت ملک کے متعدد گوشوں میں مختلف گروہوں کے لوگ ہر روز اپنے مقاصد اور منافع کے حصول کے لئے مظاہرے اور اعتراض کرتے ہیں۔ دنیا کے دیگر ڈموکریٹک نظاموں کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس حق کے تحفظ اور اپنے شہریوں کی سلامتی کے لئے پُر عزم ہے۔ لہذا امریکہ کے ذریعہ کے گئے اقدامات کے سلسلہ میں ایران کو تمام اقوام عالم سے توقع ہے کہ وہ اس طرح کی سیاست اور خطرناک باتوں کی مذمت کریں اور امریکا پر زور دیں کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ قدم اٹھائے نیز عالمی حقوق اور اقوام متحدہ کے اصول و قوانین کا پابند رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فارس نیوز



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20