Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191337
Published : 4/1/2018 17:9

پاکستان امریکا سے فوجی مقابلہ کے لئے تیار

پاکستانی فوج کے ترجمان نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان امریکا سے فوجی مقابلہ کے لئے تیار ہے۔

ولایت پورٹل: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل آصف غفور نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان چل رہی خلش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ نے یہ بے بنیاد الزام لگایا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے، بہت جلد حقانی تنظیم کے خلاف ہمارے متعدد آپریشن کا نتیجہ سب کے سامنے آ جائے گا۔ آصف غفور نے کہا: اگر امریکا پاکستان کی سرزمین پر آپریشن کرے گا تو ہم اپنی عوام کی مرضی کے مطابق اس کا جواب دیں گے۔ جنرل نے تاکید کی: پاکستانی فوج نے امریکی مال و ثروت کے لالچ میں دہشتگردوں سے جنگ مول نہیں لی ہے۔ ٹرمپ کے الزامات نے پاکستانی گورنرز کو تعجب میں ڈال دیا ہے، ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ امریکا نے جو پاکستان کی مدد کی ہے وہ افغانستان جنگ میں ہوئے خرچ کا ایک فیصد بھی نہیں ہے۔
امریکا افغانستان میں ۱۷ سال جنگ کرنے کے بعد بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکا اسی وجہ سے وہ اپنی ناکامیوں کو پاکستان کے سر تھوپنا چاہتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے امریکا اور پاکستان کے روابط اچھے نہیں ہیں اور دونوں ملکوں کے سربراہ ایک دوسرے کے خلاف بیان جاری کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25