Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191345
Published : 5/1/2018 5:35

تاج محل کی سیر کو آنے والوں کی تعدا د میں کمی کرنے کا فیصلہ

اترپردیش کی حکومت نے تاج محل کی حفاظت کے پیش نظر اس عجوبہ کو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کی تعدادمیں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ولایت پورٹل:آگرا شہر کے سیاحتی حکام  نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب تاج محل کی سیر کرنے والوں کی تعداد روزانہ چالیس ہزار افراد  کر دی جائے گی جبکہ اس وقت خاص موسموں میں یہاں آنے والوں کی تعداد ستر ہزار سے بھی بڑھ جاتی ہےحال ہی میں یہاں بھیڑ کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن اس کے باجود یہ فیصلہ اس لیے لیا جارہا ہے کیونکہ  محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ سیاحوں کی  بہت زیادہ تعداد اس عجوبہ  کے فرسودہ ہونے میں اثر انداز ہورہی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ  اس عمارت کے پتھروں کو ہر روز باہر سے صاف کر نے کی ضرورت ہے تاکہ ہوا کی آلودگی کی وجہ سے سنگ مرمر پیلے نہ ہوجائیں، ادھر آگرا کی اعلیٰ عہدہ داروں نے کہاہے  کہ تاج محل کی  دیکھ بھال کے لیے  پیسوں کی ضرورت کے پیش نظر  جوبیرونی  سیاح سولہ ڈالر یعنی ایک ہزار روپئے کا ٹکٹ خریدیں گے ان کے لیے یہ قانون نافذ نہیں ہوگا ۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17