Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191354
Published : 6/1/2018 6:10

ٹرمپ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں:نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں عام ماہرین کی طرح قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔


ولایت پورٹل:نیویارک ٹائمز نے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں جس کوعام ماہرین کی طرح ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی تسلیم کیا ہے،صدرٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک ہونے نہ ہونے کے حوالے سے امریکہ میں بحث جاری ہے،اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور اب ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی مان لیا ہے کہ ان کی ذہنی حالت عام انسانوں والی نہیں رہی۔ ٹرمپ کی شخصیت خوش فہم، شوقیہ، لالچی اور شیطانی ہے،رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی بیماری کا صرف وہ ہی ماہرین نفسیات علاج کرسکتے ہیں جو ان کو ذاتی طور پرجانتے ہوں،دماغی ماہرین امراض انسان کے رویے اور دوسروں کے ساتھ اس کے برتاؤسے طے کرتے ہیں کہ آیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے یا نہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22