Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191355
Published : 6/1/2018 10:21

امریکہ کو ایک بار پھر سلامتی کونسل میں خفت کا سامنا

ملکی معیشتی حالت کو لے کر حالیہ دنوں میں ایران میں ہونے والے اعتراضات پر غور خوض کرنے کے لیے امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف قرارداد پیش کی جو اکثرووٹوں سے مسترد کر دی گئی۔


ولایت پورٹل:سلامتی کونسل نے ایران میں ہونے والے اعتراضات  پر غور کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد کے سلسلہ میں اجلاس بلایا  جس میں اکثر اراکین نے    ا س کو ایران کا اندرونی مسئلہ قراد دیتے ہوئے  یہ کہہ کر اس کو مسترد کردیا  کہ اس سے بین الاقوامی صلح اور امنیت کو کوئی خطرہ نہیں نیز یہ اس پر غور کرنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری بھی نہیں ، اس اجلاس میں مختلف ملکوں کے نمائندوں کے اظہار خیالات:
1۔ امریکہ:ایران میں پیش آنے والے واقعات پر دنیا کو توجہ کرنا چاہیے۔
2۔فرانس:ایران میں ملکی مسائل میں مداخلت سے پرہیز کیا جائے۔
3۔برطانیہ:ایران اپنے وعدوں پر عمل کرے
4۔کویت:شام  میں پیش آنے والے واقعات سے عبرت حاصل کرنا چاہیے۔
5۔سوئڈن:انسانی حقوق کے مسائل ایٹمی معاہدہ سے الگ ہیں۔
6۔ہالینڈ:ایران میں امن وامان ہے.
7۔چین:دوسرے ممالک کی حکومتوں کا احترام کیاجائے۔
8۔روس:امریکہ کی ان حرکتوں کی وجہ سے ایرانی قوم مزید متحد ہوگئی ہے۔
9۔ایران:امریکہ نے سلامتی کونسل سے غلط فائدہ اٹھایا ہے



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22