Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191356
Published : 6/1/2018 11:48

امریکہ ایک خیانت کار اور مفاد پرست دوست ہے:پاکستانی وزیر خارجہ

امریکا کا کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو ہم نے پورا نہ کیا ہولیکن اس نے ہر جگہ ہمیں دھوکہ دیاہے۔


ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں واچ لسٹ میں ڈالنا امریکا کی بدنیتی ہے اوراس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ امریکا ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیاراستعمال کرنا چاہتا ہے نیز اس نے امریکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمیں دھوکا دیا،خواجہ آصف کا کہناتھا کہ امریکاافغانستان میں ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرڈال رہاہےاورافغانستان سے متعلق امریکااپناموقف بھی بدلتارہاہے،پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نے جعلی جہاد لڑا، یہ جہاد امریکا کا تھا، جب بھی مشکل وقت آیا امریکا نے ہمیشہ ہمیں دھوکا دیا، امریکا کا کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو ہم نے پورا نہ کیا ہو، امریکا دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ ا سکو پوری دنیا میں جہاں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کا سبب پاکستان امریکا اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا چاہتا ہے جب کہ امریکا نے جن قوموں کو نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں،واضح رہے کہ امریکہ پاکستان پرالزام عائد کرتا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار کی پالیسی پرعمل پیرا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ 16 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا 10ہزار 374 ارب روپے کا مالی نقصان ہواہے ۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19