Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191362
Published : 6/1/2018 16:10

«آگ اور غصہ، وائٹ ہاؤس کے اندر» امریکا کی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب

امریکی صدر ٹرمپ کی ایک سالہ کارکردگی کی تنقید میں لکھی گئی کتاب «آگ اور غصہ؛وائٹ ہاؤس کے اندر» بازار میں آتے ہی امریکا کی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب بن گئی۔

ولایت پورٹل: رائٹرز کی رپورٹ کے کتاب «آگ اور غصہ؛وائٹ ہاؤس کے اندر» امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سالہ کارکردگی کی تنقید میں لکھی گئی ہے، یہ کتاب بازار میں آتے ہی امریکا کی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب بن گئی۔ بعض امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید سردی کے باوجود اس کتاب کو خریدنے کے لئے بک اسٹالوں کے سامنے لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔
یہ کتاب ٹرمپ حکومت کے سابق حکام کے انٹرویو پر مشتمل ہے، کل (جمعہ کے روز) اس کتاب کے بازار میں آنے سے پہلے ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ جھوٹی باتیں نشر کرنے کے جرم میں اس کتاب کے مؤلف اور اس سے وابستہ دیگر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
ٹرمپ کی حقیقتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کتاب کے مؤلف مائکل والف نے اس کتاب میں ایک جگہ پر لکھا ہے کہ ٹرمپ اپنے دوستوں کے درمیان محمد بن سلمان کی ولیعہدی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنے داماد کے ساتھ ملکر سعودی عرب میں بغاوت کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے اور اہم امور کا سربراہ اپنے خاص مہرہ کو بنادیا ہے۔
ٹرمپ نے اس کتاب کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مائکل والف (مؤلف کتاب) ایک شکست خوردہ انسان ہے جس نے اپنی کتاب کو فروخت کرنے کے لئے جھوٹی اور غیر واقعی باتوں کا سہارا لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
YJC



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24