Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191376
Published : 7/1/2018 0:4

ٹویٹر ٹرمپ کا اکاؤنٹ کیوں بند نہیں کر رہا ہے؟

سماجی نیٹ ورک ٹویٹر نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند نہ کرنے کی وجہ بیان کی۔


ولایت پورٹل: چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے خلاف دھمکی بھرے اور دہشت پھیلانے والے الفاظ کا استعمال کیا تھا، جس کی وجہ سے ٹویٹر صارفین نے ٹرمپ کی جم کر تنقید کی اور ٹویٹر سے امریکی صدر کا اکاؤنٹ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔
سماجی نیٹ ورک ٹویٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے وضاحت کی کہ : دنیا کے سربراہوں میں سے کسی ایک کا اکاؤنٹ بند کردینے یا بحث اور اختلاف رائے کا سبب بننے والے اس کے کسی ٹویٹ کو حذف کر دینے سے ایسی اہم معلومات مخفی ہو کر رہ جاتی ہیں جن سے عوام واقف ہو سکتے ہیں اور ان کے بارے میں اظہار خیال کر سکتے ہیں۔ اور اس طرح کے لوگوں کو ان کا اکاؤنٹ بند کرکے چپ بھی نہیں کرایا جا سکتا ہے۔
ٹویٹر نے مزید وضاحت کی : ہم عالمی رہنماؤں اور سربراہوں کے ٹویٹ کو انکے سیاسی فریم ورک میں دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی کے مطابق قانون کو جاری کرتے ہیں۔ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ منفعت عامہ کو نظر میں رکھتے ہوئے بغیر کسی تبعیض کے اس سلسلہ میں فیصلہ کرسکیں۔
قابل ذکر ہے گزشتہ منگل کے روز ٹرمپ نے دوبارہ شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا: شمالی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا بٹن میری میز پر ہے، کیا اس کے بھوکے ملک میں سے کوئی اسے بتا سکتا ہے کہ میری میز پر بھی جوہری ہتھیاروں کا ایک بٹن ہے لیکن میرا بٹن اس کے بٹن سے کہیں زیادہ بڑا اور طاقتور ہے!
ٹرمپ کے اس دھمکی بھرے ٹویٹ کی صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی اور انہوں نے ٹویٹر میں ٹرمپ کے سماجی اکاؤنٹ کو بند کرنے کی اپیل بھی کی۔ یاد رہے کہ ٹویٹر پر دھمکی بھرے اور دہشت پھیلانے والے الفاظ کا استعمال منع ہے، لیکن ٹویٹر نے ٹرمپ کے اس ٹویٹ کے بعد اعلان کیا کہ امریکی صدر کا یہ ٹویٹ ٹویٹر کے قوانین و ضوابط سے کوئی تضاد نہیں رکھتا! اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ٹرمپ نے ایسا ٹویٹ کیا ہو بلکہ وہ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ کئی ملکوں اور لوگوں کو ٹویٹ کے ذریعہ دھمکی دے چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
YJC.IR


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19