Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191380
Published : 7/1/2018 10:59

سعودی عرب میں ایک بار گرفتاریوں کا بازار گرم؛مزید گیارہ شہزادے سلاخوں کے پیچھے

سعودی عرب کے حکام نے ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے 11 سعودی شہزادوں کو گرفتارکرلیا ہے۔


ولایت پورٹل
:العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی  حکام نے ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے 11 سعودی شہزادوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے تاریخی شاہی محل قصرالحوکم میں حکومت کی جانب سے مالی اعانت میں کٹوتی اور دیگر سہولیات کی بندش پر احتجاج کرنے کے الزام میں حکام نے کارروائی کرکے11شہزادوں کو گرفتار کرلیا جب کہ بطور سزا زیرِ حراست شہزادوں اور ان کے  اہل  خانہ  کے پانی و بجلی بلز کی ادائیگی بھی روک دی گئی۔ سعودی عرب کے ٹرمپ نواز حکام نے گرفتار شہزادوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس  کارروائی کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری کی ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرپشن اور احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث کئی موجودہ اور سابق اعلیٰ حکام سمیت شاہی خاندان کے درجنوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے جبکہ عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کرپشن کے بڑے اسکینڈلوں ميں ملوث ہیں اور وہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اپنے حریف شہزادوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17