Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191381
Published : 7/1/2018 11:38

لیبیا کے ساحل پر25 مہاجر سمندر میں غرق

لیبیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ مہاجرین سے بھری ہوئی ایک کشتی الٹ جانے کے سبب پچیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق  لیبیا کی امدادی ٹیم نے اعلان کیا ہے بحیرہ روم پار کر کے  غیر قانونی طور پر شمالی افریقہ سے ہوتے ہوئے اٹلی جانے والے سیکڑوں افراد آئے دن  سمندر کی نظر ہوجاتے ہیں اور اس طرح قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں جس کی ایک مثال آج لیبیا کے ساحل پر پیش آنے والا حادثہ ہے جس میں کشتی کے الٹ جانے سے پچیس افراد نظر آب ہوگئے، قابل ذکر ہے  بہت سارے مہاجر یورپ پہنچے کے لیے اپنے سفر کو لیبیا سے شروع کرتے ہیں جہاں وہ اسمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو انھیں غیر محفوظ کشتیوں میں سوار کرکے ان کی جانوں سے کھیلتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19