Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191383
Published : 7/1/2018 16:23

ٹرمپ کو ذہنی مشکل کی وجہ سے اسلحوں سے دور رکھا جائے ؛ CNN

«آگ اور غصہ؛ وائٹ ہاؤس کے اندر» نامی کتاب کے منظر عام پر آنے کے بعد سی این این ٹی وی چینل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ردّعمل کو نظر میں رکھتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ ماہرین نفسیات نے ٹرمپ کو ذہنی اور نفسیاتی مریض بتایا نیز انہوں نے تاکید کی کہ ٹرمپ کو اسلحوں سے دور رکھا جائے۔


ولایت پورٹل: سی این این کی رپورٹ کی مطابق مائکل والف کی اس کتاب کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکی ْصدر کے ردّ عمل نے ماہرین کو توجہات کو اپنی طرف مبذول کرالیا، ٹِم نیفٹالی نے اس حوالہ سے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا: امریکی صدر کے غیر معمولی رویّے کو برملا کرنے کے لئے اس کتاب کو منظر عام پر لانے کی ضرورت نہیں تھی،آپ نے دیکھا اُس نے اس کتاب کو نظر انداز کرنے کے بجائے براہ راست اس پر حملہ کردیا کیونکہ وہ اپنے آپ کو کنٹرول نہیں کرسکتا اور اس کا خود پر قابو نہیں ہے۔
سی این این کی اس رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ گزشتہ دسمبر کے اوائل میں ادارہ صحت عامہ کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں ڈیموکریٹ اور جمہوریت پسند نمائندے موجود تھے، بعض نمائندوں نے ٹرمپ کی دماغی سلامتی کے حوالہ سے سوال اٹھاتے ہوئے ماہرین نفسیات سے اس بارے میں ان کی نظر دریافت کی کہ کیا ٹرمپ اس اہم منصب کے لئے ایک مناسب فرد ہے یا نہیں؟ میٹنگ میں موجود ماہر نفسیات بینڈی ایکس لی نے جواب دیا ذہنی طور پر پریشان ہونا، حقیقت کا سامنا ہوتے ہی غصہ ہوجانا اور عملی عدم استقلال کی علامتیں ٹرمپ کے اندر بآسانی قابل مشاہدہ ہیں۔
ڈیموکریٹ نمائندے جیمی راسکین نے جو اس میٹنگ میں موجود تھے، سی این این کو بتایا: ٹرمپ کی ذہنی کیفیت کے بارے میں ماہر نفسیات نے کہا ہے کہ امریکی صدر میں زَوَر (paranoia) اور توہّم کے علائم نظر آرہے ہیں اور اس طرح کے افراد کو محدود کرکے کی ہی انکا علاج کیا جاسکتا ہے نیز ایسے لوگوں کو اسلحہ سے بھی دور رکھنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23