Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191394
Published : 7/1/2018 19:36

ایران میں امریکا اور اسرائیل بلوائیوں کو فراہم کریں اسلحہ : یروشلم پوسٹ

یروشلم پوسٹ : امریکا کو اپنے اسرائیل جیسے متحدین کے ساتھ ملکر دن رات یہ کوشش کرنی چاہئے کہ مناسب موقع ملتے ہی ایران مخالف عناصر کو اسلحہ فراہم کر سکیں۔

ولایت پورٹل: موصولہ رپورٹ کے مطابق صہیونی روزنامہ یروشلم پوسٹ نے ایران میں سرکار مخالف مظاہرین میں بلوائیوں کو امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکا کو اپنے اسرائیل جیسے متحدین کے ساتھ ملکر دن رات یہ کوشش کرنی چاہئے کہ مناسب موقع ملتے ہی ایران مخالف عناصر کو اسلحہ فراہم کر سکیں۔ یروشلم پوسٹ نے تاکید کی کہ بلوائیوں کو مسلح اور اسلحہ بنانے سے متعلق ضروری ٹیکنیکل معلومات فراہم کئے بغیر انہیں حکومت گرانے کے لئے سڑکوں پر اترنے کی دعوت دینا کافی نہیں ہوگا۔ بلکہ ہمیں دیکھنا ہوگا معترضین میں سے کون کون اسلحہ اٹھانے کے قابل ہیں پھر ان سے رابطہ کرکے انہیں اسلحہ اور ضروری معلومات فراہم کرنی ہونگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24