Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191396
Published : 7/1/2018 20:10

نیتنیاہو کے خلاف تل ابیب میں سڑکوں پر اترے ہزاروں لوگ

شدید سردی کے باوجود بھی تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صہیونی کابینہ اور نتنیاہو کی مالی بد عنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کیا؛ مظاہرین ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ لئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ نیتنیاہو سب سے زیادہ فاسق اور کرپٹ وزیر اعظم ہے، بد عنوان عناصر اپنے گھر جاؤ!

ولایت پورٹل: موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ مسلسل چھٹا ہفتہ ہے جب تل ابیب میں صہیونی شہریوں نے سڑکوں پر اتر کر صہیونی کابینہ اور بنیامین نیتنیاہو کے خلاف مظاہرے کئے؛ شدید سردی کے باوجود بھی تل ابیب کی سڑکوں پر جمع ہزاروں مظاہرین ہاتھوں میں ایسے پلےکارڈ لئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ نیتنیاہو سب سے زیادہ فاسق اور کرپٹ وزیر اعظم ہے، بدعنوان عناصر اپنے گھروں جاؤ! تل ابیب کے علاوہ حیفا، عفولا اور دیگر کئی شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ہوئے احتجاج کی وجہ سے اس شہر کا ٹرافیک کافی متاثر رہا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں ہوئے چند روزہ مظاہروں کو لے کر عالمی میڈیا میں شور مچانے والے امریکا اور مشرق وسطیٰ میں اس کے متحد ممالک اب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور نیتنیاہو بھی ان مظاہروں پر توجہ نہ دے کر انہیں بے اہمیت دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17