Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191398
Published : 8/1/2018 5:16

ایرانی تیل بردار اور چینی بحری جہاز میں ٹکر؛32 افراد لاپتہ

چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہازآپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔


ولایت پورٹل:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہازآپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی ہیں جنکی تلاش جاری ہے،اطلاعات کےمطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی کارگو جہاز میں ٹکر ہوگئی، جس کے بعد تیل بردارجہاز سانچی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔ سمندر میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ چین کے بحری جہاز کرسٹل کے عملے کے تمام 21 چینی باشندوں کو بچالیا گیا،ایرانی تیل بردار جہاز پانامہ میں رجسٹرڈ تھا جو ایک لاکھ ٹن سے زائد خام تیل لیکر جنوبی کوریا جارہا تھا کہ اس دوران مشرقی چین کے ساحل سمندر سے 257 کلومیٹردور کرسٹل جہاز سے ٹکراگیا۔ حادثے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی جس سے جہاز مکمل طور پرتباہ ہوگیا اور تیل سمندر کے پانی پر تیر رہا ہے۔ لاپتہ افراد کو بچانے کے لئے جنوبی کوریا اور چین کے اہلکار تلاش کررہے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20