Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191400
Published : 8/1/2018 6:8

شیخ زکزاکی کی صحت تشویشناک حد تک خراب

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔


ولایت پورٹل:نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شیخ زکزاکی کی صحت اور جسمانی صورتحال بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ خود بھی انھیں طبی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ میرے والد کی صحت بہت زيادہ خراب ہوگئی ہے اور روز بروز ان کا جسم کمزور اور ناتواں ہوتا جارہا ہے ۔ شیخ زکزاکی کی بیٹی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا ہے۔ کہ وہ شیخ زکزاکی کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں نائجیریا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26