Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191403
Published : 8/1/2018 13:7

ہندوستان میں مذہبی مقامات پر مائک لگانے کے لیے اجازت لینا ضروری

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکر پرپابندی لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہے ۔


ولایت پورٹل
:اترپردیش میں یوگی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم کے مطابق مذہبی مقامات پر اجازت کے بغیر لگائے گئے لاوڈ اسپیکر ہٹائے جائیں گے،ریاستی حکومت نے عدالت کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی ضلع انتظامیہ کو اس بابت خط لکھا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی مذہبی مقامات کو لاوڈ اسپیکر کے لئے 15 جنوری تک اجازت لینی ہوگی ۔ اس کے بعد اجازت کے بغیر پائے جانے والے لاوڈ اسپیکروں کو ہٹا دیا جائے گا۔ حکم کے مطابق ضلع انتظامیہ کو 20 جنوری تک اس سلسلہ میں رپورٹ داخل کرنی ہوگی،قابل ذکر ہے کہ ایک سینئر وکیل موتی لال یادو نے عرضی داخل کرکے حکومت کو مسجد ، مندر، چرچ اور گرودواروں جیسے مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکر ہٹانے کے لئے ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی تھی ۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس عبد المعین کی بینچ نے دسمبر میں مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکروں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25