Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191408
Published : 8/1/2018 14:46

عدن میں یمنی ماؤں کا اپنے بچوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج

جنوبی یمن میں صوبہ عدن کی جیلوں میں قید یا لاپتہ ہوگئے بچوں کی ماؤں نے مستعفی حکومت کے ڈپٹی وزیر اعظم احمد المسیری کے گھر کے سامنے احتجاج کیا۔


ولایت پورٹل: جنوبی یمن میں صوبہ عدن کی جیلوں میں قید یا لاپتہ ہوگئے بچوں کی ماؤں نے مستعفی حکومت کے ڈپٹی وزیر اعظم اور داخلہ وزیر احمد المسیری کے گھر کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں اپیل کی کہ ہمیں ہمارے بچوں اور اعزا کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بئر احمد جیل کے افسر تلاشی کے وقت قیدیوں کو برہنہ ہونے پر مجبور کرتے ہیں۔ احتجاج کرنے والی ماؤں نے زور دیا کہ یا تو ان کے بچوں پر مقدمہ چلایا جائے یا پھر انہیں آزاد کر دیا جائے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق مستعفی حکومت کے وزیر نے احتجاج کرنے والی ماؤں سے ملاقات کی اور گزشتہ سترہ مہینوں میں قید یا لاپتہ ہونے والے افراد کے ناموں کی فہرست دریافت کی۔ واضح رہے کہ احمد المسیری کو گزشتہ دسمبر کے اواخر میں دوبارہ منصوب کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
العالم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26