Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191424
Published : 9/1/2018 5:31

امریکہ میں ہندوستانی سفارتکاروں کے گورودوارے میں داخلہ پر پابندی

امريكہ ميں سكھوں نے اپنے گوردواروں ميں ہندوستانی سفارتكاروں اور حكومتی عہدیداران كے داخلے پر پابندی عائد كردی ہے۔


ولایت پورٹل:غیر ملکی ذرائع نے نقل کیا ہے کہ امريكہ ميں سكھوں نے اپنے گوردواروں ميں ہندوستانی سفارتكاروں اور حكومتی عہدیداران كے داخلے اور خالصہ تحریك كے آغاز كی تقریبات میں شركت پر پابندی عائد كردی ہے،اطلاعات کے مطابق سكھوں نے امریكہ بھر میں موجود اپنے سو كے قریب گوردواروں  میں  ہندوستانی سفارتكاروں اور حكومتی عہدیداران و اہلكاروں  كے داخل ہونے اور خالصہ تحریك كے آغاز كی تقریبات میں ان كی شركت پر پابندی عائد كردی ہے،امریكہ میں مقیم سكھوں كی تنظیموں كی طرف سے جاری بیان كے مطابق یہ اقدام 1984ء میں ہندوستانی فوج كے سكھوں كے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے اور ہندوستانی آئین میں سكھوں كو ہندو قرار دینے كے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے،یہ تحریك سكھ كوآرڈینیشن كمیٹی آف ایسٹ كوسٹ اور امریكن گوردوارہ پربندھك كمیٹی نے مشتركہ طور پر پیش كی۔ یہ تنظیمیں  ہندوستان میں  سكھوں  كے علیحدہ وطن خالصتان كے قیام كی جدوجہد كر رہی ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20