Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191439
Published : 10/1/2018 5:39

کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ؛ 5 افراد جاں بحق

بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی او چوک پر خود کش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔


ولایت پورٹل:بلوچستان اسمبلی ہاؤس سے 3 سو میٹر کے فاصلے پر  کوئٹہ میں جی پی او چوک میں پولیس ٹرک کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے ابتدائی طور پر اس بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 15 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں اورہلاک ہونےوالوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے،اس دھماکے کی وجہ سے پاس سے گزرنے والی ایک بس متاثربھی ہوئی، دھماکے کے وقت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے اسمبلی کے اردگرد 6 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات تھے، یہ علاقہ کوئٹہ کا ریڈ زون کہلاتا ہے ، جس سے 3 سومیٹر کے فاصلے پربلوچستان اسمبلی ہاؤس ہے ، اس جگہ سے 3 سو گز شمال کی طرف وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، چیف سیکرٹری ، بلوچستان ہائی کورٹ اور دیگر اہم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر موجود ہیں،ڈیلی پاکستان کے مطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک کے قریب پولیس ٹرک کے پاس ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے، اس دھماکے سے پاس کھڑی ایک بس بھی متاثر ہوئی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں ، تاہم اس کے فوری بعد پولیس ، ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال  میں  منتقل کیاگیا۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہند گئیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25