Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 191453
Published : 10/1/2018 18:55

مقاومت بلاک کو اقتصادی جنگ بھی دشمن سے جیتنی ہوگی :بروجردی

علاء الدین بروجردی نے مقاومت بلاک کی جنگ و رزمی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ : الحمد للہ مقاومت بلاک فنون جنگ میں دشمن پر اپنی چھاپ چھوڑ چکا ہے لہذا اسے اقتصادی جنگ سے بھی نپٹنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیئے۔


ولایت پورٹل: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیاسی روابط کے سربراہ شیخ حسن عزالدین نے ایک وفد کے ہمراہ آج دوپہر کے وقت ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی سے آج تہران میں ملاقات کی۔
بروجردی نے اس ملاقات کی ابتداء میں مقاومت بلاک کی حالیہ کامیابیوں  اور شام و عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے مقابل فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: دشمنان اسلام، شام و عراق پر حملہ کرکے اور تکفیریوں کی پشت پناہی کرکے اسلام کے بڑھتے عالمی رسوخ کو ختم کردینا چاہتے تھے لیکن انھیں اس مقصد میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔
حزب اللہ لبنان کے سیاسی روابط کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مقاومت بلاک کی ہر طرح کی حمایت کرکے اہم کردار ادا کیا ہے جس کے سبب خطہ میں لایا ہوا امریکی بحران ختم ہوسکا۔
اسی کے ساتھ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے مقاومت بلاک کی جنگ و رزمی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ : الحمد للہ مقاومت بلاک فنون جنگ میں دشمن پر اپنی چھاپ چھوڑ چکا ہے لہذا اسے اقتصادی جنگ سے بھی نپٹنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیئے۔

 فارس


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17